پاکستان جمہوری پارٹی کا مشاورتی اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال پر غور

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان جمہوری پارٹی کا ایک مشاورتی اجلاس لاہور ہائی کورٹ بار کے جنا ح لائونج میں امتیاز رشید قریشی کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید وقار شاہ جنگی مرکزی سیکرٹری جنرل ،بنیادی ممبرز پی ڈی پی خالد کاشمیری، ذکریا بٹ، جاوید خان سواتی صدر خیبر پختون خواں ،عبدالوحید قیصر ایڈووکیٹ کراچی، سیٹھ عبدالرشید،ڈاکٹر شاہد نصیر ،خان عبدالرشید سینئر ایڈووکیٹ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ،شمائلہ منظور ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ،جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ ،شیخ عزیز سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا اور اور ملک میں روز بروز بجلی، سوئی گیس کے بلوں میں ہوش ربا اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا بعد ازاں پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے امتیاز رشید قریشی صدر پاکستان جمہوری پارٹی اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار حسین شاہ جنگی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ باباِئے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان صاحب کی پاکستان جمہوری پارٹی اج بھی صف اول کی جماعتوں میں شامل ہے اور 10 لاکھ افراد باقاعدہ طور پر ہماری پارٹی کے رجسٹرڈ ممبرز ہیں جو کہ وطن عزیز میں امن، جمہوریت اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں اور بہت جلد پی ڈی پی رابطہ عوام مہم کا اغاز کرے گی اور انے والے وقتوں میں پورے پاکستان سے جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں