c ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس کے اختتام پذیر

ئ* مہمان خصوصی چوہدری ارشد جٹ نے ریفری اینڈججز کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

× لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے صدرعارف محمود خان اور سیکرٹری جنرل نظام الحق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن نے صدر ناصرہ کفیل اور جنرل سیکرٹری محمد اکرم کی قیادت میں ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس منعقد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی پاکستان فلائنگ ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری ارشد جٹ تھے۔

الفتح سپورٹس کمپلیکس فصیل آبادمیں ہونے والے ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس میں ڈائریکٹر سپورٹس فیصل آباد ڈویژن سمیت شہزاد گجر ،شجر گیلانی، علی اسلم، سمینہ کوثر، رانا تنویر ،اصغر علی نے شرکت کی ،ان کے علاوہ لاہور، فیصل آباد،شیخوپورہ، جھنگ ، گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شور کوٹ اور سانگلہ اہل سے پچاس سے زائدکوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ارسلان علی طارق اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری عبداللہ مغل نے کورس کے شرکاء کوٹارگٹ بال کے کھیل میں آنے والی جدت اور قوانین سے روشناس کرایا۔کورس میں شریک افراد کا تحریری امتحان بھی لیا گیا۔ کورس کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان فلائنگ ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری ارشد جٹ نے کورس پاس کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔آخر میںپنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کی صدر ناصرہ کفیل اور جنرل سیکرٹری محمد اکرم نے مہمان خصوصی چوہدری ارشد جٹ سمیت ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں تمام افراد کیلئے کھانے کااہتمام کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں