لاڑکانہ پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کا انعقاد

منگل 24 جنوری 2023 19:37

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی زیرنگرانی ہونے والے پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے حوالے سے8 ویں روز پی سی بی گراؤنڈ شکارپور میں بوائز کرکٹ کے میچز ہوئے ۔ پہلے میچ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کندھ کوٹ نے شاہ لطیف گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج شکارپور کو 76 رنز سے شکست دی ،پہلے کھیلتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج کندھ کوٹ نے مقرر اوورز میں 159 رنز بنائے ،جواب میں شاہ لطیف گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج شکارپور کی پوری ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں گورنمنٹ سی اینڈ ایس ڈگری کالج شکارپور نے گورنمنٹ ڈگری کالج میرو خان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں گورنمنٹ ڈگری کالج میروخان نے 117 رنز بنائے ، گورنمنٹ سی اینڈ ایس ڈگری کالج شکارپور نے مطلوبہ ہدف 16 اوورزمیں پورا کر کے میچ اپنے نام کیا، اس موقع پر مہمان خاص پرنسپل شاہ لطیف گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج شکارپور پروفیسر سید عارف حسین، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذوالفقارحسین، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نصراللہ میمن، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذوالفقار تبسم پروفیسر ندیم حسین تنیو اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں