لاڑکانہ،لاءسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 21 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 27 نومبر 2023 15:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) لاءسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 21 دسمبر سے شروع ہوگا۔جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کی میزبانی میں مسلسل پانچویں سال شروع ہونے والے لاءسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں سندھ کی دھرتی کی 8 مختلف لاءیونیورسٹیز اور لاءکالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔لاءیونیورسٹیز اور کالجز نے لاءسٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے ہی کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کی ٹیم سلیکشن کے لیے البرہانی کرکٹ گرائونڈ پر ٹرائلزہوئے۔کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سابق جسٹس و رکن پاکستان بارکونسل شہاب سرکی ہوں گے۔آرگنائزنگ سیکرٹری حارث امین بھٹی،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، سیدذوالفقارشاہ رکن ہوں گے جبکہ جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ ندیم شیخ ایڈوکیٹ انتظامی سربراہ ہوں گے۔لاءسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 21 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں