وزیراعظم نے 1320میگاواٹ کے چائنہ حب پاورپراجیکٹ کاافتتاح کردیا
پاورپلانٹ میں 20 کوئلہ اپنے وسائل سے استعمال کریں گے،جس سے فارن اکاؤنٹ سیونگ ہوگی، دنیا میں سونے کے ذخائر سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں،ریکوڈک میں کمپنی دوبارہ سونا نکالنا چاہتی ہے،چینی کمپنیاں اب سی پیک میں فشریز کیلئے آرہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب
پیر 21 اکتوبر 2019 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے آج حب میں 1320میگاواٹ کے چائنہ حب پاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑا خوش ہوں کہ سی پیک کے اندر پہلا مشترکہ پراجیکٹ ہے، اس کے مشترکہ پراجیکٹ پاکستان کیلئے خوش آئند ہیں،میں چاہوں گا کہ یہاں جو کوئلہ استعمال ہوناہے ،اس میں20فیصد کوئلہ ہمارا استعمال کیا جائے،یہ کوئلہ تھر سے لے کرآئیں،اس سے فارن اکاؤنٹ کی سیونگ ہوگی۔
ہمارا بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے،جتنا ڈالر پاکستان سے باہر جارہا ہے اور جو ڈالر پاکستان آرہا ہے، اس میں تاریخی خسارہ تھا جب ہماری حکومت آئی ، ڈالر کی وجہ سے سارے مسئلے ہوئے۔جس سے روپے پر دباؤ آیا، 35فیصد ڈی ویلیوایشن ہوئی، مہنگائی ہوئی، تیل ،بجلی اور ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی،امپورٹڈ اشیائ مہنگی ہوجاتی ہیں۔ہم چاہتے ہیں ہمارے تیل اور انرجی وسائل استعمال ہوں۔ہائیڈروکی 50ہزار میگاواٹ کی جنریشن صلاحیت ہے ،ہمیں پہلے بجلی بنانی چاہیے تھی، ڈالر مہنگاہونے سے بجلی مہنگی ہوجاتی ہے ، ہمیں اس پر یس کے اگر ہم کنویں کھودتے تو وافر گیس ہوتی۔اگر ہماری ہائیڈروپر بجلی ہو، پھرڈالر مہنگاہونے سے بجلی مہنگی نہیں ہوتی۔اس لیے کوشش کریں کہ زیادہ کوئلہ تھر سے حاصل کریں۔تھر میں 185ٹن کوئلہ ہے۔اسی طرح کراچی میں پانی کے مسئلے پر بھی کام کریں، وہاں پانی کا بڑا مسئلہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بلوچستان میں کتنے وسائل ہیں۔میں جب امریکا میں تھا تو مجھے پیغام ملا کہ ریکوڈک کمپنی جس نے سونا نکالنا تھا وہ بات کرنا چاہتا ہے، اس نے بتایا کہ دنیا میں سونے کے ذخائر سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں۔یہ آسانی سے نکالے جا سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہم پاکستان میں دوبارہ کام کرنا چاہتے ہیں ، کیونکہ موجودہ حکومت شفاف ہے۔ہمیں سونے سے اربوں ڈالر مل سکتے ہیں، بلکہ ہمیں ریکوڈک میں پاکستان کو 6ارب ڈالرجرمانہ ہوا۔اس کا نقصان یہ ہوا کہ پاکستان میں دوسری کمپنیاں بھی مائننگ کیلئے نہیں آئیں۔سرمایہ کاری نہیں آئی۔کارکے رینٹل پاور کا منصوبہ ہے ، اس میں لوگ کرپشن کی وجہ سے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں شفاف کلین حکومت کرنی ہے، اللہ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے۔سی پیک مستقبل کا دور ہمارے لیے بڑاموقع ہے،سی پیک میں اب وہ فشریز کیلئے آرہے ہیں۔ بلوچستان میں فشریز کی بڑی پیداوار ہے۔ ہمارے سے 6گنا زیادہ گائے سے دودھ حاصل کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوٹھ حاجی اللہ ڈنہ چنہ کا دورہ
لسبیلہ کی عوام نے الیکشن میں دن رات جہدوجہد کر کے مجھے کامیاب بنایا ،احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتا، ..
ضلع لسبیلہ کے پہاڑوں پر انتہائی نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
میر علی حسن زہری کے مشیر بننے سے حب کے عوام کی احساس محرومی دور ہونے میں مدد ملے گی،در بی بی بزنجو
پاکستان کوسٹ گارڈز کی ڈیزل، پٹرول ،ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دوسرے اداروں کیساتھ مشترکہ ..
پی بی 22 ضمنی الیکشن ،میر زرین مگسی اور وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ میں انتخابی ملاکھڑے کا میدان سجے گا
ڈپٹی کنزرویٹر نے ٹینڈرز اپنے من پسند لوگوں کو دیکر حقداروں کو ان کے حق سے محروم کردیا ہے ، حبیب اللہ
مکران کوسٹل ہائی وے رسملان کے قریب مسافر کوچز میں تصادم ،17سے زائد افراد زخمی
لسبیلہ پرنسز آف ہوپ کےمقام پر گوادر ٹو کراچی ساحلی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا،اے ڈی سی لسبیلہ
اوتھل ،ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،2افراد زخمی
اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل لفٹر کو دو گھنٹے کے اندر دھرلیا
لسبیلہ پولیس کی جانب سے شہید کانسٹیبل امین اللہ کے اعزاز میں ان کے گھر پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا
لسبیلہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب