فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے میں اہلیان لودھراں کو مبارکبا د پیش کرتی ہوں

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 11:46

فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے میں اہلیان لودھراں کو مبارکبا د پیش کرتی ہوں
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے میں اہلیان لودھراں کو مبارکبا د پیش کرتی ہوں۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی رانا ارسلان خان بھی موجود تھے۔

کائنات رضا نے کہا کہ ضلع لودھراں میں بھیک مانگنے والے بچوں، بے سہار ا،یتیم مسکین اور مستحق بچوں کے تحفظ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں تھی۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے مستحق اور بے سہارا بچوں کو گھر ملے گا جبکہ لوگوں کو ملازمت کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بچوں کو تعلیم وتربیت،سپورٹس سمیت دینی تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہم باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائیں گے۔ پولیس،این جی اوز سمیت دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر ورکشاپس منعقد کروائیں گے جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ بارے آگاہی فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے لودھراں اور بہاولپور کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا تو میری کوشش تھی کہ لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن کا یونٹ بنے،اس سلسلے میں میں نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ لودھراں میں یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا. میری درخواست پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سار ہ احمد اور ڈپٹی کمشنر لودھراں کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے لودھراں میں یونٹ کے قیام کی منظوری دی۔

لودھراں میں دوکنال سے زائد زمین مختص ہوگئی ہے یونٹ کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی۔ میں جہانگیر خان ترین،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چیئرپرسن سارہ احمد، ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی، اے ڈی سی آر سید عباس شاہ کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ کائنات رضا نے مزید کہا کہ لودھراں میں میں نے ہمیشہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، مجھے لودھراں کے عوام کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی جس پر میں انکی مشکور ہوں، لودھراں کے میڈیا نے جس طرح میر ی سپورٹ کی انکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ڈپٹی کمشنر لوھراں عمران قریشی اور ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر نے بھی ہمیشہ بھرپور معاونت کی جس پر انکی شکرگزار ہوں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں