عامر لیاقت سے آخری ملاقات کے لیے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے

ہماری تو صلح ہو رہی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ مجھے اس طرح چھوڑ کر چلے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عامر لیاقت سے آخری ملاقات کا انتظام کروائیں۔دانیہ ملک نے روتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 جون 2022 13:27

عامر لیاقت سے آخری ملاقات کے لیے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2022ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ کرنیوالی تیسری بیوی دانیہ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے انکی صلح کی بات ہوچکی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت سے تنسیخ نکاح کے لیے رجوع کرنے والی دانیہ ملک کا عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوہر کے انتقال پر غمزدہ نظر آئیں۔

دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اپیل کرنا چاہتی ہوں میری عامر لیاقت سے آخری ملاقات کروائی جائے۔عامر لیاقت سے آخری ملاقات کے لیے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔دانیہ نے مزید کہا کہ ہماری تو صلح ہو رہی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ مجھے اس طرح چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

۔

اس سے قبل رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ نے کہا ہے کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے ۔ انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔دانیہ نے لکھا کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ ایک انٹرویومیں دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے بیٹی دعا نے اچھا نہیں کیا۔

دانیہ کے مطابق عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجائو میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔دانیہ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں۔ اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی تاہم انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں