حکومت نے ادویات میں دس فیصد ،پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کر کے عوام کو پھر مہنگائی کا تحفہ دیا ہے،سردار محمد یعقوب خان ناصر

منگل 13 جولائی 2021 21:46

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) پا کستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ حکومت نے ادویات میں دس فیصد پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ اور اشیاء خوردنی میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کو ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا تحفہ دیا ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت اب مزید ائی ایم ایف کے ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ضمنی بجٹ لائی گی اور دیگر ایٹمز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کریگی ۔

یہ با ت انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )پیٹرول سمیت دیگرکی قیمتوں میں اچانک اوررات کے تاریکی میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی حکومت سے ایسے ہی اقدامات کی توقع تھی یہ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو کسی صورت مہنگائی پر مہنگائی نہیں کرتا عوام کو صحت کارڈ اور احساس کفالت کے خوشنما نعروں سے زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا یا جاسکتا عوام شدید مہنگائی سے بیزار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقوں میں مصروف ہے آخر اسکی نوبت کیوں ائی ہم اپنے دیگر دوست اور مسلم ممالک کے ساتھ بھی یہ مشقیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش ہے ہماری حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی ہمیں سمجھ نہیں اتی کہ وہ طالبان کے ساتھ ہیں یا افغان حکومت کے ساتھ ہیں انہوں نے کہ امریکہ نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلاء کرکے اچھا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکامی سے دو چار ہے حکومت کا سارا زور اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے جبکہ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر کوئی خاص توجہ نہیں جس سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مریم نواز شریف کے کامیاب جلسوں کے بعد ہمیں امید ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہماری حکومت قائم ہوگی وزیر اعظم وہاں گئے تو ہمارا شک یقین میں بدل جائیگا کہ حکومت الیکشن میں پہلے سے ہی پری پلان دھاندلی کا منصوبہ بنا چکی ہے انہوں نے کہا کہ مدخلت کی صورت میں ہم نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ ہم الیکشن کے نتائج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اور اسلام آبادریڈ زون میں اپنا احتجاج شروع کردینگے جسمیں پی ڈی ایم بھی ہمارا ساتھ دیگی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں