سانحہ مری میں حکومت کی غفلت و لاپرواہی شامل ہے،سابق صوبائی وزیرحفیظ لونی

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:49

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) جے یو آئی بلوچستان کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں حکومت کی غفلت و لاپرواہی شامل ہے عدلیہ اس سانحہ کا فوری نوٹس لیکر وزیر اعظم سے لیکر مقامی انتظامیہ تک سب کو جرم میں شریک قرار دیکر انکے خلاف کاروائی کرے اس واقعہ سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا اور 23معصوم افراد جسمیں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا جانی نقصان ہوا اسکی تلافی کر نا ناممکن ہے کئی لوگو ں کے گھر اجڑگئے وزیر اعظم قصور وار ہیں انھیں استعفٰی دے دینا چاہیئے صوبے میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی املاک اور زراعت کو جو نقصان پہنچا ہے وہاں پر صوبائی حکو مت سروے کراکر متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیں اور تمام سرکاری واجبات کو معاف کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کریں جے یو آئی پورے صوبے کے متاثرین کے مشکلات میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا ہمیں صبر وتحمل کے ساتھ حوصلہ رکھنا چاہیئے پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو صوبے کے بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں پر نظر رکھیں اور الرٹ رہے تاکہ اس خاص سیزن میں عوام کا کوئی جانی ا مالی نقصان نہ ہو ا انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوچکے ہیں اور وہ اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جانب سے امین اور صادق نہیں رہے انہوں نے بیرونی چندہ بھی چھپا کر قوم اور پارٹی سے جھوٹ بولا ان پر قانون لاگو کیا جائے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ریکوڈک کیس میں عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کریگی ریکوڈک بلوچستان کا اثاثہ ہے اور اس پر سب سے بپہلا حق بھی بلوچستان کے عوام کا ہے بند کمروں میں کوئی فارمولے طے کرنے کے بجائے صوبائی حکومت اور وفاق صوبے کے حق کو تسلیم کریں اس مسئلہ پر اپنا جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی پر تباہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ائی ایم ایف کے کہنے پر لایا جارہا ہے اپوزیشن اجلاس میں منی بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیگی ہم نے اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دیدی ہے منی بجٹ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے وہ فوری طور پر از خود استعفٰی دیں ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل ا لرحمان اور میاں نواز شریف میں اتفاق ہوچکا ہے اور عمران خان کی چھٹی کرنے کیلئے آخری فارمولا بھی طے ہوچکا ہے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ویسے ہی حکومت کے خاتمہ کے شروعات شروع ہوچکے ہیں مہنگائی ائی ایم ایف کے کہنے پر کی جارہی ہے عمران خان کی سوچ ہی غلامانہ ہے جو کہ اس طرع کے ملک دشمن اداروں کی ہر بات مان رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ہرماہ بجلی اور ائل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چری پھیری جارہی ہے مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے 23 مارچ کو اسلام آباد مہنگائی کے نتیجے میں حکومت کو ضرور گھر رخصت کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں