ملک میں آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی آزادی و خودمختیاری کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا ،سردار یعقوب خان ناصر

شہباز گل پاک فوج سمیت اداروں کیخلاف بات کرہتے ہیں تو اسکے خلاف قانون کو حرکت میں لایا گیا، پی ٹی ائی کے سوشل میڈیا ٹیم کے کچھ ارکان نے خود میڈیا پر آکر کہا کہ ہمیں اوپر سے ہدایات ملتی تھی جسکا اشارہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے،سابق وفاقی وزیر

بدھ 10 اگست 2022 22:39

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی آزادی و خودمختیاری کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو آخر کار ٹیبل ٹاک پر آنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل گالم گلوچ الزام و تراشی اور ایک دوسرے کے ٹانگ کھینچنے سے حل کے بجائے مزید الھجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے قومی بیانیہ ووٹ کو عزت دو پر عملی طور پر عمل پیرا ہونے کی آج اشد ضرورت ہے میاں نواز شریف اس وقت کی ضرورت بنتے جارہے ہیں وہ الیکشن سے بھی بہت جلد وطن آجایئنگے وہ ملک کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں، عمران خان کا نواز شریف سے کسی صورت موازنہ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں قانون پر عمل ہورہا ہے عمران خان کے لیئے الگ قانون نہیں لاسکتے اگر پی ڈی ایم نے عمران خان کو گھر نہ بھیجا ہوتا تو وہ ملک میں ایک فاشسٹ حکومت قائم کرنے کا سوچ رہے تھے جسکو ناکام بنا دیا گیا ملک میں 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا وہ ملک میں ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں اور ہر کام اپنی مرضی کا سوچھتے ہیں جو کہ ناممکن بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پاک فوج سمیت اداروں کے خلاف بات کرہتے ہیں تو اسکے خلاف قانون کو حرکت میں لایا گیا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹیم کے کچھ ارکان نے خود میڈیا پر آکر کہا کہ ہمیں اوپر سے ہدایات ملتی تھی جسکا اشارہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے آج ملک میں مہنھائی کے خلاف جنگ ہم جیت رہے ہیں ڈالرز گر رہا ہے اور راپیہ مظنوط ہو رہا ہے 13اگست سے پیٹرل کی قیمت میں مزید 15 روپے کی کمی کیلئے اوگرا نے سمری کی تیاری شروع کر دی ہے جو کہ وزارت خزانہ کو ملتے ہی وزیر اعظم اسکی منظوری دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اب امن ترقی اور خوشحالی کا سنہرا دور آرہا ہے عام الیکشن ملک میں جمہوریت کے استحکام میں بڑا معاون ثابت ہوگا الیکشن اصلاحات کے بغیر عام الیکشن کوئی معنی نہیں رکھتی ہم ملک میں تاریخی اور مثالی الیکشن کرانے کیلئے پر عزم ہیں مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں منظم کرنے کی کوشش کی جائیگی جو کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی بھی بڑی خواہش ہے ہماری جماعت آج بھی ملک کی سب سے بڑی قومی جماعت ہے جسکی جڑیں پورے ملک میں ہیں کارکن ہمارا اثاثہ ہیں الیکشن میں انھیں اہم زمہ داریاں دینگے اور انھیں اگے آنے کا بھر پور موقع فراہم کرینگے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع سمیت سندھ اور کے پی کے کیلئے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو اشتراک عمل کے ساتھ کام اور سروے کرنے کی زمہ داری دی گئی ہے جس میں فوج کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں اور اس مقصد کیلئے وزیر اعظم نے فوری طور پر پانچ ارب روپے ریلیز کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں