آزاد اُمیدوار جمعیت علما اسلام کے حق میں دستبردار ہو گئے

منگل 9 جنوری 2024 19:55

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) ملاکنڈ کے حلقہ پی کے 24 ملاکنڈ سے آزاد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی مولانا خورشید احمد صدیقی جمعیت علماء اسلام کے حلقہ پی کے 24 ملاکنڈ سے نامزد اُمیدوار حق نواز خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے علماء کرام و اکابرین کے ایک جرگہ نے مولانا خورشید احمد صدیقی سے ملاقات کی۔

جرگہ میں ضلعی آمیر ونامزد امیدوار قومی اسمبلی مفتی کفایت اللہ، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین، جنرل سیکرٹری قاری افتخار منصور، فنانس سیکرٹری عبدالوہاب، ضلعی نائب امیر فضل اللہ شاہ، چیئرمین فرید اللہ، وی سی چیئرمین وسینئر نائب امیر مولانا حبیب گل، نائب امیر مولانا صوفی معراج، مولانا سہراب سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے جیدعالم دین اور جے یوآئی کے سینئر رہنماء اور آزاد اُمیدوار صوبائی اسمبلی مولانا خورشید احمد صدیقی پر جے یوآئی کے نامزد اُمیدوار حلقہ پی کے 24حق نواز خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبرداری کیلئے جرگہ کیا جو کہ آزاد امیدوار مولانا خورشید احمد صدیقی نے قبول کرتے ہوئے پارٹی کے نامزدامیدوار حق نواز خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبرداری اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کااعلان کیااور ساتھی ہی حق نواز خان ایڈوکیٹ کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کاعہد کیا۔

\378

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں