سی آئی اے پولیس ضلع منڈی بہاوالدین کی شاندار کارکردگی اندھے قتل کے 2مقدمات ٹریس ملزمان گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2022 22:30

سی آئی اے پولیس ضلع منڈی بہاوالدین کی شاندار کارکردگی اندھے قتل کے 2مقدمات ٹریس ملزمان گرفتار
منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) کٹھیالہ سیداں کے رہائشی طیب علی کی ڈیڈ باڈی سیم نالہ شوگر مل سے ملی جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن درج ہوا۔ اندھے قتل کا معمہ مقامی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا اسی طرح موضع رنسیکے سے اسلم شاہد(ریٹائرڈ پاکستان نیوی)کو نامعلوم ملزمان نے اغوائ کر لیا۔جس کا مقدمہ تھانہ پاہڑیانوالی درج ہوا وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او انور سعید کنگرانے فوری نوٹس لیا او ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک محمد عامر شاہین گوندل ڈی ایس پی سی آئی اے کودیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیاملزمہ نے طیب سے جان چھڑوانے کے لیے ملزم سہیل کو ساتھ ملا کر باقائدہ منصوبہ بندی کر کے مقتول طیب کو اپنے گھر بلاکر پہلے بیحوشی کا انجیکشن لگایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا اور نعش لے جا کر سیم نالہ شوگر مل پھینک دی اسی طرح ملزم عمیر (بھتیجا مقتول)،ملزم عبدالرحمن و کو ٹریس کر کے گرفتار کیادوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عمیر مقتول محمد اسلم شاہد کا سگا بھتیجا ہے۔

(جاری ہے)

جس نے پیسوں کے لالچ میں آکر اپنے دوست عبدالرحمن کو ساتھ ملا کراپنے سگے چچامحمد اسلم کو بذریعہ فائر قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی اور خود ہی مدعی بن کر اغوائ کا مقدمہ درج کروا کر مغوی کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں