این اے 15 مانسہرہ کے آر او کو نشہ آوراشیا دینے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

آر او تورغر سے مانسہرہ آ رہے تھے انہیں نشہ آور چیز پلائی گئی۔آر او کی حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ایف آئی آر کامتن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 فروری 2024 13:33

این اے 15 مانسہرہ کے آر او کو نشہ آوراشیا دینے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
مانسہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2024ء ) این اے 15 مانسہرہ کے آر او کو نشہ آوراشیا دینے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی مدعیت میں مانسرہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں مختلف دفعات کے تحت درج کی گئیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ آر او تورغر سے مانسہرہ آ رہے تھے انہیں نشہ آور چیز پلائی گئی۔

آر او کی حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔اس اہم ترین حلقے سے سابق وزیراعظم نوازشریف بھی الیکشن لڑے۔ نوازشریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا۔ہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف اس حلقے سے ہار گئے تھے۔ا لیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے نتائج رنراپ امیدوار کی درخواست کی فیصلے تک روک دی تھی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی گئی ۔ یہاں سے دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدوار نوازشریف کے وکیل جہانگیر خان جدون نے کمیشن کو بتایا کہ این اے 15 مانسہرہ کے 125 پولنگ سٹیشنوں کے فارم 45 کے نتائج فارم 47 میں شامل نہیں کئے گئے اور ان کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی گئیں یہ پولنگ سٹیشن کالا ڈھاکہ ، تورغر کے ہیں جو دوردراز اور برف سے ڈھکے ہوئے ہیں ۔

حلقے کے فارم 47 کے نامکمل ہونے پر ہمارے تحفظات ہیں ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حتمی نتیجے میں ان پولنگ سٹیشنوں کے نتائج شامل کئے جائیں ، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی جائے کہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ۔ کمیشن نے اس معاملے پر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حتمی فیصلے تک نتیجہ روک دیا جبکہ جیتنے والے امیدوار کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ کیس کی سماعت 15 فروری کو مقرر کی گئی ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں