فروری کو سرگودھا اورمارچ میں فیصل آباد میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی تاریخی جلسہ کریگی، سینیٹر سراج الحق

منگل 16 فروری 2021 23:50

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) مٹیاری سرھندی ہائوس پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی پاکستان مشائخ کانسل کے مرکزی صدر پیرغلام مجدد سرھندی کے ہمراہ سندہ کے بزرگ اولیائے کرام آغا عبدالرحیم سرھندی کی مزار پہ حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکی26 فروری کو سرگودھا اورمارچ میں فیصل آباد میں حکومتی ناکام پالیسیوں کے خلاف اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے جماعت اسلامی تاریخی جلسہ کرے گی ۔

انہوں نے کہاکے ملک سے نوٹوں اور لوٹوں کی سیاست ختم ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کا الیکشن پیسے کا کھیل ہے جس کے پاس زیادہ پیسے اس کو زیادہ سیٹیں ملیں گی جس سے ملک کے لیئے عالمی بدنام ملے گی انہوں نے کہاکے اگر عوامی سینیٹر آئے گا تو عوامی کام کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی صورتحال انتھائی خراب ہے اور اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں کی سیاست ایک ہی ہے۔انہوں نے کہاکیدونوں عوام کے مفاد کے بجائے چندخاندانوں کی جنگ لڑرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی قانون کا نفاذ ہی ہمارے ملک کی سالمیت کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی حلوہ پوری کھانے سے سب شوگر ہوگئی ہے انہوں نے کہاکے قادیانی یہودیوں کا مرکز ہے یہ کسی صورت میں قبول نہیں ہے ان کے ہمراہ حافظ لطف اللہ بھٹو، فقیرمحمد لاکھو،دیگر موجود تھے ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں