ّذخیرہ اندوزی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نگران حکومت کی مہم کو فوٹو سیشن تک محدود

منگل 24 اکتوبر 2023 20:20

Mمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2023ء) انتظامیہ نے ہالا میں تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نگران حکومت کی مہم کو فوٹو سیشن تک محدود کردیا، موقف پر اسسٹنٹ کمشنر اور سی ایم او کے بیانات متنازعہ ہیں، سول سوسائٹی، شہریوں اور متاثرین نے نگراں وزیر سندھ سے مطالبہ کیا ہے، صوبائی وزیر ریونیو غیر جانبدارانہ کارروائی کرکے انصاف فراہم کریں۔

تفصیلات کے مطابق ہالا کے شہداد پور چوک پر اسسٹنٹ کمشنر عابد قمر نے پولیس اور میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ کے ہمراہ بااثر افراد کی دکانیں اور ہوٹل چھوڑ کر سڑک سے 100 فٹ دور دکانیں اور کیبن مسمار کر دیے جس سے سوسائٹی اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین شہاب الدین میمن اور عمیر میمن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہالا کے شہداد پور چوک پر ہماری پرائیویٹ ملٹی نیشنل زرعی ادویات کمپنی کی دکان سڑک سے 110 فٹ کے فاصلے پرکھاتے کی زمین پر واقع ہے جسے ہالاکے اسسٹنٹ کمشنر عابد قمر نے پولیس اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ مسمار کرکے لاکھوں روپے کا نقصان کردی، متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں کئی دوکانیں ہوٹلیں سڑک سے منسلک ہے انہیں بالکل مسمار نہیں کیاہے دوسری طرف بشیر پٹھان نے الزام عائد کیاہے اسی علاقے میں ہالاشہدادپور بس اسٹاپ پر عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ نے تجاوزات کوختم نہیں کرایا اور نہ ہی شہرکے کے مارکیٹ چوک، درگاہ روڈ، شاہی بازار، پرانا ہالہ ناکہ کے علاوہ پرانا ہالا،منوماچھی،بھانوٹ بچاؤبند پر تجاوزات کو بالکل ختم نہیں کرایاہے ،سول سوسائٹی نے کہاہے کے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیئے بھی انتظامیہ نے فوٹوسیشن کراتے ہوئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے مؤقف معلوم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہالا عابد قمر کاکہناتھاکے کبھی پہلے ایسے اقدامات نہ اٹھائے گئے اور ہالا شہدادپور چؤک پر کاروائی سی ایم او میونسپل کمیٹی ہالا کی جانب سے نقشہ پر مارک اپ کرنے پر کاروائی کی گئی ہے اور مزید جاری رہے گی اس سلسلے میں جب سی ایم او میونسپل کمیٹی ہالا عبدالرسول کھوسو سے مؤقف لیاگیا تو انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے میرے نقشے پر مارک اپ کرنے پر کاروائی کی تردید کرتے ہوئے کہاکے یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے ہرگز ایسے نہیں ہوا نہ ہی میرے پاس شہر کانقشہ ہے کاروائی اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر کی گئی ہے دوسری طرف متاثرین کاکہناتھا کے روینیوکے جونیئر کلرک نوخیز میمن جس کے خلاف رشوت لینے کامقدمہ اینٹی کرپشن کے زیرسماعت ہے جو کے تاحال پوسٹنگ پرغیرقانونی مقرر ہوکر لوگوں کو مختلف طریقوں سے پریشان کررہے ہیں متاثرین اور شہریوں، سول سوسائٹی، نگران وزیر علٰی سندہ، نگران صوبائی وزیر ریونیو یونس ڈھاگا اور دیگر کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ کارروائی کرکے انصاف دلانے کامطالبہ کیاہے

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں