ہالاکے قریب سماجی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر جاری

جمعہ 12 جنوری 2024 22:59

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) ہالاکے قریب منصورہ میں زکوات فائونڈیشن امریکی سماجی تنظیم کی جانب سے گذشتہ سیلابی صورتحال میں متاثرہونیوالے غریب بے سہارا 25 افراد کے دوکمروں پر مبنی مکانات کاتعمیراتی کام کاجائزہ لینے کے لیئے تنظیم اسلام آباسے ٹیم پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق ہالاکے قریب منصورہ میں زکوات فائونڈیشن امریکہ سماجی تنظیم کی جانب سے گذشتہ سیلابی صورتحال میں متاثرہونیوالے غریب بے سہارا 25 افراد کے پکے دوکمروں پر مبنی مکانات کاتعمیراتی کام کرایا جارہاہے جس کاجائزہ لینے تنظیم کے چیف ایگزیکٹو فرخ رضا اور ملکی ڈائریکٹر فضل الرحمان پہنچے جہاں دیہاتیوں نے انکا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اس موقع پر غریب دیہاتیوں کاکہناتھاکہ ہم سیلابی صورتحال میں مکانات تباہ ہونے کے بعد شدید سردی میں کھلئے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں اس مشکلات میں زکوات فاؤنڈیشن امریکہ سماجی تنظیم کی جانب سے ہمارے مکانات کونئے سر تعمیرکراتے ہوئے عظیم خدمت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کے چیف ایگزیکٹو فرخ رضا، فضل الرحمان نے میڈیا کوبتایہ کے زکوات فاؤنڈیشن امریکہ کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرین غریب بے سہارا افراد کے 200 مکانات بنائے جارہے ہیں جبکہ ہماری تنظیم غزہ میں فلسطینیوں کے کھانے سمیت دیگر اشیاء فراہم کرنے کے لیئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور یہ اوورسیز پاکستان ڈونرز غریب مسکینوں کی خدمت کرنیکے لیئے اپنابھرپور کردار اداکررہے ہیں اس موقع پر جامعہ منصورہ کے احسن بھٹو، عبدالغفاربھٹودیگرموجود تھے۔۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں