سالوں میں سندھ کے 29اضلاع کو 20ہزار ارب روپیہ بجٹ دی گئی لیکن مٹیاری سمیت سندہ کے تمام اضلاع کے حالات نہ بدلے، بشیر میمن

مخالف پی پی امیدوار اخلاق کی سیاست کرکے جھوٹے الزامات سے پرہیز کرے اگرمیرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو تھانے اورعدالت میں جائیں

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:15

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے بشیر میمن نے کہا کہ گذشتہ 15سالوں میں سندہ کے 29اضلاع کو 20ہزار ارب روپیہ بجٹ دی گئی لیکن مٹیاری سمیت سندہ کے تمام اضلاع کے حالات نہ بدلے لیکن نمائندوں نے اپنے حالات بدل لئے، مٹیاری کے مخالف نمائندے کامیاب ہوکر خدمت کرنے کے بجائے حلقہ کوملازمین کے حوالے کردیتے ہیں جوبلاخوف کرپشن کرنے اور منشیات کی سرپرستی کرنے میں مصروف کرتے ہیں ، مخالف پی پی امیدوار اخلاق کی سیاست کرکے جھوٹے الزامات سے پرہیز کرے اگرمیرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو تھانے اورعدالت میں جائیں اگر میں چلاگیاتو مخالف امیدوار منہ دکھانے کے لائق نہیں ہوگا اور جیل جائیگا۔

(جاری ہے)

بھانوٹ یوسی کی کارنر میٹنگس میں نوازلیگ سندہ کے صدر بشیر میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکے پنجاب جاپان کیبجائے پاکستان میں ہے گذشتہ 15 سالوں میں سندہ کے 29 اضلاع کو 20 ہزار ارب روپیہ بجیٹ دی گئی لیکن مٹیاری سمیت سندہ کے تمام اضلاع کے حالات نہ بدلے لیکن منتخب نمائندوں نیعوام کی بھلائی کی بجائے اپنے حالات بدل لئے ان کاکہناتھاکے مٹیاری ضلع میں پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیکل کالج کاافتتاح کیاجوکینہ بن سکا، صوفی یونیورسٹی گذشتہ 10 سالوں سے تعمیر نہ ہوسکی ضلع میں کوئی انڈسٹریز نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ان کاکہناتھاکیسائیں تو سائیں کامیابی کے بعد سائیں بیرون جاکر اپنا حلقہ ملازمین کے حوالیکیاجاتا ہے جوکے بلاخوف کرپشن کرتے ہیں اور ضلع مٹیاری میں انکی سرپرستی میں منشیات کاکاروبار عروج پہ چل رہاہے انہوں نے گذشتہ روز مدمقابل پی پی امیدوار کی جانب سے لگائے جانے والے الزام پر بشیرمیمن نے جواب دیتے ہوئے کہاکے مخالف پی پی امیدوار جھوٹ اور بداخلاقی کی سیاست کے بجائے اخلاق کے دائریکے اندررہ کر سیاست کرے اور مقابلہ کرے انکاکہناتھاکیمیرے پاس مخالف پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں میرے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات لگانے سے پرہیز کرے اور زبان کولغام دے اگرمیریخلاف لگائے گئے الزامات کا ثبوت ہیتوانہیں کورٹ اور تھانے میں بھیجے دوسری صورت میں میرے پاس ان کیخلاف کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں جواگر میں کورٹ گیاعلاقے میں تومنہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے اورسیدھا جیل جائیگا ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں