مٹیاری،ترقیاتی اسکیموں میں اربوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

اتوار 28 جنوری 2024 15:50

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) ضلع مٹیاری کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص 34 ارب روپے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سندھ نے 225 منصوبوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2012ء سے 2023ء تک کے ترقیاتی منصوبوں میں سے کئی منصوبے خراب ہیں، ترقیاتی اسکیموں میں سے 3 اسکیمیں ایسی ہیں، جو زمین پر ہیں ہی نہیں۔رپورٹ کے مطابق 95 ترقیاتی منصوبوں کا معیار اچھا نہیں جبکہ 2012ء سے 2013ء کے ترقیاتی منصوبوں میں سے 9 اسکیموں میں ایڈوانس رقم ادا کی گئی

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں