میرپور،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) میرپور نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل میرپور کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 18 جنوری 2024 17:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور آزاد کشمیر کے ساتھ مشترکہ طور پر روزگار کے لیے شجرکاری پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) میرپور نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل میرپور کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں روزگار کے لیے شجرکاری کی اہمیت پر توجہ دی گئی۔

معروف ریسورس پرسن ڈاکٹر طیبہ کنول کی زیرقیادت ورکشاپ نے شرکا کو کاشت کے عمل کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، بشمول زمین کی تیاری، پرورش، دیکھ بھال اور پودوں کی نشوونما جس کا مقصد آمدنی پیدا کرنا تھا۔ڈاکٹر طیبہ کنول نے کامیاب شجرکاری کے عملی پہلوں پر زور دیتے ہوئے شرکا کو فعال طور پر شجر کاری سے متعلق سرگرمیوں میں شامل کیا۔

(جاری ہے)

بات چیت میں اجناس کی کاشت کی تکنیک، مٹی کی تیاری، اور پودوں کی نشوونما کے لیے اہم پرورش کا عمل شامل تھا، جو کہ پائیدار آمدنی کے ذرائع کے لیے AIOU کے عزم کے مطابق ہے۔

مہمان خصوصی عمران صادق ملک ناظم جنگلات ڈیولپمنٹ میرپور نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور کی آزاد جموں و کشمیر میں شجرکاری کے اقدامات کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔ناظم جنگلات نے خطے میں مشروم اور زیتون کی پیداوار کو اقتصادی ترقی کے ممکنہ راستے کے طور پر تلاش کرنے کی تجویز بھی دی۔ کوآرڈینیٹر مسلم ہینڈزقمر عطا نے شرکا کو اپنی روزی روٹی کے لیے کچن گارڈننگ اور گھریلو پودوں کے باغات میں مشغول ہونے کی رہنمائی کی۔

انہوں نے ان ورکشاپس کے ذریعے تیار کردہ گھریلو مصنوعات کی پائیدار ترقی کے لیے ہر ماہ ایسی ورکشاپس کا انعقاد یقینی بنایا۔AIOU میرپور کے ریجنل ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے پھلوں اور سبزیوں کے پودوں کی کاشت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کچن گارڈننگ اور آمدنی کے حصول میں ان کے موثر استعمال پر زور دیا۔ورکشاپ کے دوران عملی تربیتی سیشنوں میں کامیاب شجرکاری کے لیے یوریا کے استعمال اور دیگر ضروری تکنیکوں کا احاطہ کیا گیا۔ شرکا نے کاشت شدہ پودوں سے حاصل کردہ مختلف مصنوعات کی تیاری میں سرگرمی سے حصہ لیااور آمدنی پیدا کرنے والے وسائل کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں