حکومت مہمند ایجنسی میں خصوصی توجہ دیکر بیروزگاری کے خاتمہ اور صنعتی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، صدرمہمند چیمبر

بدھ 12 جولائی 2023 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2023ء) مہمند ایجنسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدرخواجہ عبدالقدوس کے زیر صدارت بدھ ک مہمندچیمبرکے کانفرنس روم میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میںتمام ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صدر خواجہ عبدالقدوس نے اجلاس کو بتایاکہ موجودہ EC ممبران میں اس سال 30ستمبر کو ایگزیکٹیو کمیٹی کے 12معززاراکین ریٹائرہو رہے اور ان کی جگہ نئیEC ممبران کا انتخاب کرائے جائیگا درجہ زیل ECممبران جو اس سال 30ستمبرکو ریٹائرڈہو رئے ہیں۔

(1) فیاض علی (2)شاکراللہ جان (3)وقار علی (4)سجادعلی (5)نورھاد گل (6)قیصرزمان (7)اسدثمین (8)فضل امین (9)عدالت خان (10)نعمان تحسین (11)حبیب شاہ (12)ظہور۔شامل ہیں۔اجلاس کے دوران صدر خواجہ عبدالقدوس نے الیکشن کمیشن کی موجودگی میں سال نو 2023-2024کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ صدر خواجہ عبدالقدوس نے مزید اجلاس کو بتایاکہ حکومت مہمند ایجنسی میں خصوصی توجہ دیکر بیروزگاری کے خاتمہ اور صنعتی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، تا کہ مہمند ایجنسی میں بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں