عیسی خیل قبیلہ کے عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کا جڑوبی درہ معدنیات پر تنازعہ کے متعلق مذکرات کامیاب

بدھ 26 جولائی 2023 14:36

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2023ء) مہمند غلنئی جرگہ ہال میں عیسی خیل قبیلہ کے عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کا جڑوبی درہ معدنیات پر تنازعہ کے متعلق مذکرات کامیاب ہوگئے اورمذکورہ مائنز پر قومی اتفاق کے بغیر ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم مائننگ بند کردیا۔ غلنئی جرگہ ہال میں جڑوبی درہ معدنیات کے حوالے سے منعقدہ جرگہ میں عیسی خیل قبیلہ کے مشران ملک محمدانور٫ ملک خان زادہ سمیت ملک سلطان بائیزئی ، ملک نثارحلیمزئی اور شیرزادہ خویزئی بھی موجود تھے۔

جرگہ سے قومی مشران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر لوگوں نے جڑوبی درہ معدنیات پرچوری چپکے غیرقانونی طریقہ سے اور اونے پونے داموں نیلام کرکے جعلی لیز کیا ہے جبکہ جڑوبی درہ کے اکثریت خاندانوں نے اجلاس عام کے ذریعے مذکورہ معدنیات کی دوگنا نرخ پر لیز کیا ہے مگر اب وہ جعلی لیز ہولڈر زور زبردستی اور سفارشوں کے سبب جڑوبی درہ میں مائننگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور مقامی لوگوں پر اپنے آبائی علاقہ جو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران خالی کیا گیا تھا، میں واپس جانے پر پابندی لگانا چاہتے ہیں جبکہ عیسیٰ خیل قبیلہ جعلی لیز کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے مائننگ پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام لیز ہولڈر سے اپیل کی ہے کہ تنازعہ کے حل تک مائنز پر مائننگ نہ کیا کریں۔بصورت دیگر اگر کوئی خون خرابہ ہوا یا ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی تو ہر قسم مالی و جانی نقصان کا ذمہ دار وہ جعلی لیز ہولڈر غیرمقامی ٹھیکداران ہونگے کیونکہ عیسی خیل قبیلہ کے غریب لوگ اپنی ملکیت پر کسی بھی قربانی دینے کےلیے تیار ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں