پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمارجاری کردیئے

ہفتہ 18 نومبر 2023 22:00

پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمارجاری کردیئے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2023ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15نومبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 70ہزار624گانٹھ کپاس آئی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 34لاکھ 28ہزار915گانٹھ کپاس آئی ہے۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 39لاکھ 41ہزار 709گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

15نومبر2023تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سی70 لاکھ15ہزار918گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 455جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 79ہزار 826گانٹھ روئی خریدکی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 63لاکھ 22ہزار47گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں 324جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور32لاکھ31ہزار51گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔

ضلع ملتان میں 15نومبر2023تک57ہزار14گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 82ہزار411گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2 لاکھ 7ہزار 736گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 70 ہزار974گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2 لاکھ 98ہزار642گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 30ہزار345گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 2 لاکھ3 ہزار821گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 2 لاکھ5 ہزار 58گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ 76ہزار142گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 5 لاکھ 779گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 4 لاکھ 42ہزار230گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 8 لاکھ 18ہزار32گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 16لاکھ53ہزار 830گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1 لاکھ35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1 لاکھ 77ہزار628گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ16 ہزار140 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ 37ہزار866گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 63 ہزار200گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2لاکھ 14ہزار338گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ 71ہزار900 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک7 لاکھ 68 ہزار751گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں