15 دسمبرتک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 80لاکھ 23ہزار707گانٹھ کپاس کی آمد

پیر 18 دسمبر 2023 16:37

15 دسمبرتک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 80لاکھ 23ہزار707گانٹھ کپاس کی آمد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 15دسمبر2023تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 80لاکھ 23ہزار 707 گانٹھ کپاس آئی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 39لاکھ 56ہزار880گانٹھ کپاس آئی ہے۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 40لاکھ 66ہزار 827گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

15دسمبر2023تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے78 لاکھ65ہزار618گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 302جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 89ہزار 326گانٹھ روئی خریدکی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 70لاکھ 84ہزار870گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں 247جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور38لاکھ50 ہزار 426گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔

ضلع ملتان میں 15دسمبر2023تک63ہزار840گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 92ہزار660گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2 لاکھ 15ہزار627گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 80 ہزار36 گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ 42ہزار66گانٹھ کپاس، ضلع راجن پورمیں 31ہزار725گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 2 لاکھ20 ہزار942گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 2 لاکھ12 ہزار 956گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ86ہزار376گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 5 لاکھ 84 ہزار 385گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 5 لاکھ 31ہزار826گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 10 لاکھ 13ہزار648گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 16لاکھ81ہزار 194گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1 لاکھ35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1 لاکھ 78ہزار615گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ20 ہزار 226 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ 50ہزار939گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 63 ہزار200گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2لاکھ 25ہزار190گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ 87 ہزار 221 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک6 لاکھ 49 ہزار511گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں