پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

15دسمبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 80لاکھ 23ہزار707گانٹھ کپاس آئی، اعدادو شمار

پیر 18 دسمبر 2023 17:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2023ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15دسمبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 80لاکھ 23ہزار707گانٹھ کپاس آئی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 39لاکھ 56ہزار880گانٹھ کپاس آئی ہے،صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 40لاکھ 66ہزار 827گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے، 15دسمبر2023تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سی78 لاکھ65ہزار618گانٹھ روئی تیار کی گئی، ملک میں 302جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 89ہزار 326گانٹھ روئی خریدکی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 70لاکھ 84ہزار870گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے، صوبہ پنجاب میں 247جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور38لاکھ50ہزار426گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے،ضلع ملتان میں 15دسمبر2023تک63ہزار840گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 92ہزار660گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2 لاکھ 15ہزار 627گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 80 ہزار36گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ 42ہزار66گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 31ہزار725گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 2 لاکھ20 ہزار942گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 2 لاکھ12 ہزار 956گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ86ہزار376گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 5 لاکھ 84 ہزار 385گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 5 لاکھ 31ہزار826گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 10 لاکھ 13ہزار648گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع سانگھڑمیں 16لاکھ81ہزار 194گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1 لاکھ35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1 لاکھ 78ہزار615گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ20 ہزار226 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ 50ہزار939گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 63 ہزار200گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2لاکھ 25ہزار190گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ 87ہزار221 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے،غیر فروخت شدہ سٹاک6 لاکھ 49 ہزار511گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں