کرتارپورسرحدکھول کرہم نے بھارت کو دوستی اورامن کاپیغام دیاہے ،
کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں،ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اقوام متحدہ میں بلند کیا، ملک میں احتساب کا عمل آگے بڑھ رہاہے اور مزید بڑھے گا وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزیرخارجہ کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت اوراستقبالیہ سے خطاب
ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:32
(جاری ہے)
ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اقوام متحدہ میں بلند کیا۔
1973ء کے بعد پہلی دفعہ بھارت نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔ اس سے قبل بھارت اس کو پاکستان کا پروپیگنڈا قرار دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء پرپالیسی ڈھکی چھپی نہیں اور پاکستان کے حوالے سے بھی اس کی رائے اچھی نہیں تھی۔ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیا۔ اور اب ڈومور کا کہنے والے پاکستان سے مدد کی درخواست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 15دن میں افغانستان کا دورہ کرونگا اور تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرونگا۔ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ اٹھایا جس پر یورپی ممالک نے ہمارے موقف کی تائید کی۔ ہم نے واضح کہا کہ اظہار رائے آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کی دل آزاری کی جائے۔وزیر خارجہ نے کہا ہم نے کرتار پور بارڈر کھول کر سکھوں کو پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ ہم نے خیر سگالی اور امن کے پیغام کیلئے یہ راستہ کھولا۔ ہمارے اس فیصلے سے امرتسر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ آج ہمارے اس فیصلے نے امریکہ ۔ بھارت ۔برطانیہ اور کینیڈا میں رہنے والے سکھوں کے دل بدل دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں کسانوں کی بد حالی 90 دن میں نہیں ہوئی۔ بلکہ گزشتہ 30برسوں میں حکومتی پالیسیوں کی بدولت کسانوں کی حالت بدتر ہوئی۔ اور خصوصاً پنجاب میں کسان کش پالیساں بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں زراعت کو نچوڑا گیا۔ اور کسان کو بدحال کیا گیا۔ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باوجود ٹیوب ویل کے کنکشنوں پر سبسڈی دی ۔ گنے کے کاشتکاروں کو سہولت دینے کیلئے شوگر ملیں چلانے کے علاوہ 10لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے اور اس پر سبسڈی بھی دی جائے گی۔ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومتی خزانے سے 25.7 ارب کی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں افغانستان گیا تو وہاں قحط سالی تھی ، ہم نے حکومت سے کہہ کر افغانستان کو گندم عطیہ کروائی۔ انہوں نے کہا ہم تو آج بھی ڈیم کی فنڈ ریزنگ کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ پانی کی قلت کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا ملک میں احتساب کا عمل آگے بڑھ رہاہے اور مزید بڑھے گا۔ کٹہرے میں کھڑے ہونے والوں کے پائوں کانپ رہے ہیں۔ ہمارے 2وزراء پر الزامات لگے انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ وہ ان الزامات سے کلیئر ہو کر آئیں۔ انہوں نے کہا میں پہلے بھی مختلف حکومتوں میں وزیر رہا ہوں۔ یہ پہلی حکومت ہے جس نے اپنے وزراء کو اپنی کارکردگی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں100دنوں میں وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پنجاب کالج کی سالانہ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔ اور انشاء اللہ تحریک نصاف قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ جنوبی پنجاب کے صوبے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ ملتان ہو۔ بہاولپور ہو یا ڈیرہ غازی خان ان تینوں ڈویژن کی اپنی اہمت ہے۔ ہر لحاظ سے جنوبی پنجاب کا اہم شہر ملتان ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکی ایلچی برائے امن وامان زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سارک اس خطے کا اہم فورم ہے ،بھارت کو سارک اجلاس میں شرکت کر نی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا وزیر اطلاعات فواد چودھری بہترین کردار ادا کررہے ہیں ۔ ۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ بیرون ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے جس کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ زندگی گزارنے کا بہترین عملی نمونہ ہے
پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،خولہ امجد
سی پی او ملتان کھلی کچہری،شہریوں کی شکایات میرٹ پر حل کرنے کا حکم
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ایم پی اے پنجاب اسمبلی ملک واصف راں کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت
کپاس کی پیداوارمیں اضافہ کے لئے آئی پی ایم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا، سیکرٹری زراعت
ملتان اور مضافات میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات
وفاقی وصوبائی حکومت کیساتھ ملکر جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،یوسف ..
نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد
ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335افراد کوریسکیو کیا، ترجمان
ملتان،نو عمر لڑکی کے قتل مقدمہ میں نامزد تین ملزمان گرفتار
ایم ڈی اےانفورسمنٹ ٹیم کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں و تعمیرات سربمہر کر دیں
معاشی استحکام کے لئے سماجی تنظیمیں فعال کردار ادا کریں، کمشنرملتان
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی