میپکو ریجن میں ایک روز میں 145بجلی چوروں کو 54لاکھ 33ہزار روپے جرمانہ ،114مقدمات درج

منگل 16 اپریل 2024 13:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئررانا محمد ایوب خان کی ہدایت پرمیپکوریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران میپکو ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 145 افراد کو مختلف طریقوں سےبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو ایک لاکھ 81 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 54 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 114 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔

دریں اثناءمیپکو ریجن میں میپکو ٹیموں نے ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 58 لاکھ روپے وصول کر لیے۔ ٹیموں نے ملتان اور رحیم یار خان میں 7 لاکھ 40 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے نادہندہ کاشتکاروں کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی اتار لیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں