پیپلزپارٹی محروم طبقات کی آواز ،جب اقتدار میں آئی بہتری خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے ، یوسف رضا گیلانی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی محروم طبقات کی آواز ہے ،جب بھی اقتدار میں آئی ایسے طبقات کی بہتری خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و ایم این اے نوید عامر جیوا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر اپنی جانب سے اور مسیحی کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی محروم طبقات کی آواز ہے اور جب بھی اقتدار میں آئی ایسے طبقات کی بہتری خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کئے خصوصا ملکی اقلیتی برادری کا بھی خیال رکھا اور انہیں ان کے حقوق دیئے انہوں نے کہا کہ مظلوم محروم طبقات کی خدمت اور انکی آواز بننا ہی پیپلزپارٹی کی سیاسی سوچ و فکر ہے جسے عملی جامہ۔

(جاری ہے)

پہنایا جارہا ہے نوید عامر جیوا نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی واحد سیاسی جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں تمام طبقات کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے سے خصوصا جنوبی پنجاب کے باسیوں کی یوسف رضا گیلانی سے متوقع توقعات پوری ہوں گیں اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کو اس کا فائدہ ہوگا مسیحی برادری پیپلزپارٹی اور سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ این اے 148کے ضمنی الیکشن میں مسیحی برادری علی قاسم گیلانی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے ان کے شانہ۔

بشانہ ہے اور اس سلسلہ میں مسیحی کمیونٹی انکی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے اس موقع پر ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں