آئینی تقاضہ ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں اور پھر الیکشن ہوں جو فروری میں ہونگے ‘ رانا تنویر

جو جماعتیں نوے روز میں انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں ان کے پاس ووٹ نہیں ہیں‘ مرکزی رہنما (ن) لیگ

اتوار 27 اگست 2023 18:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2023ء) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر رانا تنویر حسین نے کہا ہے نگرانوں نے مہنگائی کا جو بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے ،نگرانوں کو جو اختیار دیئے ان سے تجاوز کررہے ہیں ۔مریدکے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کا دور نہیں ،مہنگائی کا ذمہ دار (ن) لیگ کو نہ ٹھہرایا جائے ،کیا مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ،ایم کیو ایم ،جمعیت علما ئے اسلام (ف) یا کوئی اور جماعت لانگ مارچ کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نگرانوں نے مہنگائی کا جو بوجھ عوام پر ڈال دیاہے وہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل نواز شریف ہیں جو الیکشن سے قبل پاکستان آجائیں گے اور ملک کو بحرانوںسے نکالیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آئینی تقاضہ ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں ہوں اور پھر الیکشن ہوں جو فروری میں ہوں گے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سمیت کئی جماعتیں نوے روز میں الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ نوے دن میں الیکشن کا مطالبہ وہ پارٹیاں کررہی ہیں جن کے پاس ووٹ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن)نے سولہ ماہ میں پاکستان کو سنبھالا دیا انشااللہ دوبارہ جیت کر نواز شریف کو وزیر اعظم بناکر مل کو بحران سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جتنے مقدمات ہیں وہ چار سال تک باہر نہیں آسکتے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں