حکومت نے آزادی مارچ کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوشش کی تو گلی گلی سے تحریک اٹھے گی اور حکومت کو بہا کر لے جائے گی،رانا تنویر حسین

حکومت داخلہ ،خارجہ پالیسی سمیت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی ،بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے موجودہ حکمران مغرب اورعالمی طا غوتی طاقتوں کی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں، مو جودہ حکمرانوں کی موجودگی میں 100دن نہیں 100سال میں بھی ملکی حالات تبدیل نہیں ہوسکتے ،سلیکٹیڈ وزیراعظم حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ان کی کشتی ڈوب رہی ہے،حکومتی ترجمانوں اور وزراء کے رنگ پھیکے پڑ چکے ہیں ان کے متضاد بیانات ان کے حواس با ختہ ہونے کی واضح نشاندہی کررہے ہیں،خطاب،گفتگو

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

۱شیخوپورہ،مرید کے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوشش کی تو گلی گلی سے تحریک اٹھے گی اور حکومت کو بہا کر لے جائے گی ،حکومت داخلہ ،خارجہ پالیسی سمیت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی ،بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے موجودہ حکمران مغرب اورعالمی طا غوتی طاقتوں کی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں مو جودہ حکمرانوں کی موجودگی میں 100دن نہیں 100سال میں بھی ملکی حالات تبدیل نہیں ہوسکتے ،سلیکٹیڈ وزیراعظم حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ان کی کشتی ڈوب رہی ہے عمران خاںکی جانب سے قوم کو بے صبرا کہنا ان کی شکست کا اعتراف ہے حکومتی ترجمانوں اور وزراء کے رنگ پھیکے پڑ چکے ہیں ان کے متضاد بیانات ان کے حواس با ختہ ہونے کی واضح نشاندہی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کی اقامت گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے رانا افضال حسین ، سابق چیئر مین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور ، ارکان اسمبلی پیر ارشف رسول ،میا ں عبدالرئوف ، میڈ یا کو آرڈی نیٹر ندیم گورایہ ، سابق یوسی چیئر مینز ملک نوید محمود چوہان ، ملک ظہیر احمد ، حاجی شاہد حیات ، چو دھری خالد نزیر ڈھلوں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،سابق وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) مو لانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی برپور حمائیت کرتی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک ہی بیانیہ ہے پارٹی میں کسی قسم کی کو ئی دھڑے بندی نہیں مسلم لیگ(ن) کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو ماضی میں بھی منہ کی کھانا پڑی آئندہ بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا پارٹی راہبر نواز شریف کے فیصلوں کو من وعن تسلیم کیا جاتا ہے مسلم لیگ(ن) حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے نو از شریف انشا اللہ سرخرو ہو نگے پوری قوم حقیقت جان چکی ہے کہ ملک کی مقبو ل قیادت کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے حکمران خود کو مکافات عمل کے لئے تیار رکھیں بہت جلد سلیکٹیڈ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے نا اہل حکومتی ٹولے کا اب اقتدار کے ایوانوں سے جا نا ٹھہر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں۔ دیرینہ لیگی تاجررہنما شیخ بشیر احمد کے فرزندگان شیخ نویدبشیراور شیخ وحید بشیر کی طرف سے حج و عمرہ پروگرام کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کوارڈی نیٹر ملک ندیم چوہان، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر رانا کاشف، سابق چیئر مین یونین کونسل اعجاز بھٹی، سجاد بھٹی، ابرار حسین گیلانی، شیخ کبیر اشرف کے ہمراہ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم کوئی دھرنا نہیں آزادی مارچ کر رہے ہیں لیکن اگر حکومت نے کوئی بچگانہ حرکت کی تو مارچ دھرنہ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ڈیل اور ڈھیل ٹھکرا کر عوامی حقوق اور ووٹ کی عزت کی خاطر جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ "تبدیلی حکومت -"کے خاتمہ اور عوامی غیض و غضب سے دوچارگی کے لیے عمران خان کی کنٹینر تقاریر ہی کافی ہیں، ہر کام 90دن میں کرنے کی دعویدار حکومت ڈیڑھ سال گزرنے کے با وجود وقت مانگ رہی ہے مگر اسے ملک کو مزید تباہ کرنے کے لیے وقت نہیں دیا جائے گا۔

عمران خان نے قوم کو سبز باغ دیکھا کر کھلم کھلا دھوکہ دیا ہے جس کا بدلہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمارا مطالبہ عوامی ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کرنا ہے ، حکومت نئے انتخابات کے ذریعے عوامی حمائت حاصل کرے تو ہم اس کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ نیب زدہ پی ٹی آئی کابینہ نے دن رات جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی فیکٹریاں چلا رکھی ہیں مگر بہت جلد ان کی فیکٹریوںکی پراڈیکٹس ان کے گلے کا پھندا بنے گیں۔

ملک میں امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راناتنویر حسین نے کہا کہ انصاف کا بول بالا کرنے کی دعویدار حکومت نے پولیس اور انتظامیہ کو پی ٹی آئی عہد یداروں کی غلام بنا کر رکھ دیا ہے اور ٹاؤٹ مافیہ نے اداروں میں پنجے گاڑ لیے ہیں جس سے اداروں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں بدمعاشی، چوری ڈکیتی، قتل و غارت گری اور قبضہ مافیہ کی کاررائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکے ہیں لیکن وی وی آئی پروٹول کے ساتھ چلنے والا حکمران طبقہ سب اچھا کا راگ الاپ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اسمبلیوں سے اپنے مفادات کے بل منظور کرانے کے بعد اپوزیشن پر تعاون نہ کرنے کا پراپیگنڈہ کرتی ہے جس کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں