ملک کے مختلف شہروں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات و اقعات میں 25افراد جاں بحق ،متعدد زخمی، دو لاپتہ
بلوچستان کے درجنوں دیہات بری طرح متاثر ہوئے ، ڈی ایم اے کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی حکومت بلوچستان نے صورت حال سینمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی،چترال میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ،تودہ گرنے سے راستے بند ،لواری ٹنل روڈ پر مسافر پھنس گئے
جمعرات 21 فروری 2019 16:43
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں تباہی مچانے والی بارش نے سیلابی صورت حال پیدا کر دی ہے، وڈھ اور بیلہ کے درمیان بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ سنگری پل کو بہا لے گیااوتھل اور بیلہ کے درمیان درجنوں دیہات اور آر سی ڈی ہائی وے کا ایک بڑا حصہ پانی کے ریلوں کی ز د میں آگیا ہے،لسبیلہ، شاہ نورانی، اوتھل میں بارش کے بعدسیلابی ریلے سے درجنوں دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر اوتھل میں سیلابی ریلہ 4افراد کو بہا لے گیا، لاپتہ ہونے والوں میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،ایک کی تلاش کا کام آخری اطلاعات تک جاری رہا ،ادھر آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے علاقے ریشیاں کے نالے میں برفانی تودے تلے دب کر ایک بچی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔دیر بالا کے علاقے کاڑلونگا میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، عشیئری درہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون چل بسی، گندیگار میں مکان پر بھاری پتھر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تاہم پی ڈی ایم اے خیبرپختون خوا کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث دیر، شانگلہ، ہنگو اور کوہاٹ میں حادثات رونما ہوئے،جس سے 14افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف دینے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایا ت جا ری کر دی گئیں۔رات گئے پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے روجھان میں بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ملتان میں بدھلہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کے مطابق مسلسل بارش کے باعث سجاد حسین کے مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے تین بہن بھائی علی شان، بختاور،عروج اور ان کی والدہ شازیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ جاں بحق بچوں کی بہن نمرہ اور دادی صحرائوں بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر شیخو پورہ میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ادھر ضلع آواران میں شدید بارش کے باعث ملار بند کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ضلع کا مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پاک فوج کے بھی 4 ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں حکام کے مطابق صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بارش کے بعد سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والی تربت، ہوشاب اور لسبیلہ میں مختلف شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔خضدار میں سب سے زیادہ 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جہاں برساتی نالے بپھر گئے ، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا ۔ضلعی انتظامیہ چمن کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد 40 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔وادی زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہترزئی میں برفباری کے بعد آمد و رفت کی بحالی کے لیے برف ہٹانے کا کام جاری رہا ۔حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق رات گئے ہونے والی بارش سے ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڑھ فٹ تک بلند ہوگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں 28، سبی 21، تربت 18، قلات میں 15، گوادر میں 13، ژوب 12، جیوانی 4 اور پنجگور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر ایک ہفتے کے دوران حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ساڑھی7 کا اضافہ ہوچکا ہے، واپڈا ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی کی سطح 278 اعشاریہ 5 فٹ پر تھی جوحب ڈیم کا ڈیڈ لیول کہلاتا ہے۔ ڈیم کے ڈیڈ لیبر پر چلے جانے کی وجہ سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کر دی گئی تھی۔واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بلوچستان اور گردونواح میں بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور مجموعی طور پر ڈیم میں دو فٹ پانی آیا تھا۔واپڈا ذرائع کے مطابق دو فٹ اضافہ کے ساتھ ہی حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی تھی، گزشتہ روز حب، لسبیلہ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا غیر معمولی سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا امکان ختم ہوگیا ہے اور اب صرف بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی، جہاں پارہ منفی 13 تک گرگیا، اسلام آباد اور پشاور میں 5، لاہور10 ،کراچی 19 جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باغ،عالمی ہفتہ ویکسی نیشن 24تا30اپریل 2024 کے سلسلہ آگاہی واک کا اہتمام
ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے بروقت اقدامات سے سستی کرنے پر ملیریا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،ڈی ایچ اوباغ
چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی کا ..
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا سابق وزیر شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس نوجوانوں کیلئے روزگار کابہترین موقع ہے،ریحانہ خان
گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،سپیکر کا نوٹس
چوہدری انوارالحق کاشازیہ اکبر سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی،سردار عتیق
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد ..
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے ..
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ