مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان داعی جماعت ہے‘سردار عتیق احمد خان

مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے،کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں،مسلم کانفرنس مشکل حالات سے نکل چکی ہے

پیر 22 جولائی 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس واحد سیاسی جماعت ہے جو کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان داعی جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام سابق چیئرمین ٹائون کمیٹی پٹہکہ نصیر آباد سلیم اعوان کی طرف سے دیئے گئے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے،کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں،مسلم کانفرنس مشکل حالات سے نکل چکی ہے،وہ وقت دور نہیں کہ جب ریاست بھر میں مسلم کانفرنس ایک بار پھر اُبھر کر سامنے آئے گی۔مسلم کانفرنس نے ہمیشہ بلا تخصیص علاقائی تعصب خطے میں بسنے والے ہر فرد کی نظریاتی بنیادوں پر واسبتگی کو اولیت دی ہے،آج بھی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے افکار کو دیکھ کر چل رہے ہیں،ریاستی جماعت کشمیری قوم کی بھر پور نمائندگی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی اولین جماعت مسلم کانفرنس کی جڑیں عوام میں ہیں اور مسلم کانفرن کو ختم کرنے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں۔ہر دور میں مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی تھی مگر ہر دور میں یہ جماعت عوامی طاقت سے اُبھر کر سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے سیزفائر لائن پر شہید ہونے والے حوالدار محمد منظور عباسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئیے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہماری حفاظت کیلئے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

سیزفائر لائن کی دونوں بسنے والے کشمیری پاک فوج کو اپنی فوج سمجھتے ہیں اور یہ جوان ہمارے اصل ہیرو ہیں جو ہماری حفاظت اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی طرف سے معصوم شہریوں پر بلااشتعال کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کو معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے سے روکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کشمیر میں تسلسل کے ساتھ مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے،کوئی روکنے والا نہیں،مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کریں،تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کے جائز اور بین الاقوامی پر تسلیم شدہ خق خودارادیت سے مسلسل بھارتی انکار کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کو عدل و انصاف،بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشاء میں امن و سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے اقوام متحدہ،برطانیہ،امریکہ،فرانس،روس اور چین سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشاء خطے میں امن کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی،سفارتی کوششوں سے تنازعہ کشمیر کو حل کروائے۔ہندوستان تمام تر مظالم اور جبر ستم کے باوجود جموں کشمیر کے حریت پسند عوام اپنی تحریک آزادی کو کامیابی تک جاری و ساری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس جائز اور منصفانہ جدوجہد نہیں روک سکتی۔

اس موقع پر سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید،خواجہ محمد شفیق،سردار آفحان علی خان،عبدالعزیز علوی،سمعیہ ساجد راجہ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ،راشد عباسی،ثاقب اعوان،شیخ خورشید انور،وحید مغل،فتحیات گجر،عاصم نقوی،ہارون آزاد ودیگر بھی ہمراہ تھے۔اس قبل جب سردار عتیق احمد خان پٹہکہ پہنچے تو سلیم اعوان اور دیگر کارکنان نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں