مصنوعی قلت اور مہنگائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،اے ڈی سی جی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے آخری ایام اور عید کے دنوں میں اشیا خوردو نوش کی قلت ، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے مارکیٹ کمیٹی ، انجمن تاجران ، انجمن آڑھتیاں اور پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت اور مہنگائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسا کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے ،خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں گے بلکہ دکانداروں کو پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں اشیاء ضروریہ کی رسد برقرار رکھنے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز غازی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد نجیب فیض، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لائیو سٹاک ، انجمن تاجران، انجمن آڑھتیاں اور پولٹری ایسوسیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں