مظفرگڑھ فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ 2 ہزار 280 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

منگل 9 اپریل 2024 15:05

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) رمضان المبارک میں ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب عاصم جاوید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ کے داخلی و خارجی راستوں پر 13 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی جن میں سے 3 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل فیل ھو گئے،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 2 ہزار 280 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا،ڈی جی کے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی،اور فیٹ،قدرتی غذائیت کی بھی کمی پائی گئی،فوڈ سیفٹی تیموں نے 2 ہزار 280 لٹر دودھ موقع پر تلف کر کے گاڑی مالکان کو دودھ کا معیار بہتر کرنے کےلئے سختی سے تنبیہ کر دی،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کینا تھا کہ دودھ ایک بنیادی غزا ہے اس میں ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی جی نے کہا کہ دودھ کے معیار میں بہتری لانے کےلئے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مسلسل ناکہ بندی جاری رہے گی۔

\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں