پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشی،زخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف کارروائیاں ، مختلف د کانداروں سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ وصول

منگل 9 اپریل 2024 15:05

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر مہنگائی کے خاتمہ کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 5 ہزار دکانوں پر اشیاء خوردونوش کا معائنہ کیا،اور قانون کی خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا،جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 14 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور گرانفروشی ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر 20 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں