پاکستان بیت المال کے ادارے خواتین کو ہنر دے کر انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر رہے ہیں،ڈائریکٹر بیت المال

جمعہ 19 اپریل 2024 13:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب مہر مظہر عباس نے ویمن۔ایمپاورمینٹ سنٹر مظفرگڑھ میں پاس آوٹ طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کے ادارے خواتین کو ہنر دے کر انھیں روزگار کے بہتر مواقعے فراہم کر رہے ہیں خاص طور پر سلائی، کڑھائی، بیوٹیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ حاصل کرنے والی لڑکیاں اپنا مستقبل ہنر اور تعلیم سے بہتر بنا سکتی ہیں،تقریب اسنادکی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان۔

بیت المال سد کاشف سلیم بھی ہمراہ تھے اور انھوں۔نے ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مہر مظہر عباس کو بیت المال کے پراجیکٹس سکول برائے بحالی مزدور اطفالان ویتیمان اور ڈسٹرکٹ آفس کا وزٹ کرایا اور پاکستان سویٹ ہوم کوت ادو کے بارے میں بریف کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نے مظفرگڑھ میں۔چلنے والے پراجیکٹس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو فری لانسنگ اور آن لائن ارننگ کے بارے میں زیادہ بتایا جائے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ دستیاب فنڈز کی بنیاد پر پاکستان بیت المال۔معذوران کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ بیماروں کے علاج معالجے اور تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی مالی معاونت جاری رکھے گا ۔انھوں نے ویمن ایمپاور مینٹ کی انچارج بشری بانو کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں