اسرائیل اورامریکہ مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ سے برسرپیکاررہے ہیں،رانا جاوید سرور

منگل 7 نومبر 2023 17:00

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ سے برسر پیکار رہے ہیں۔ فلسطین میں بمسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا اور دنیا کے ٹھیکیدار خاموش تماشائی ہیں ۔ امت مسلمہ متحد ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت رانا جاوید سرور آف ٹھیکریاں نے اپنے ڈیرے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا آج مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ کفر کے اتحاد کے مقابلے میں کوئی صلاح الدین ایوبی نہیں جو امریکہ کے بحری بیڑوں کا رخ تبدیل کر سکے اور اسرائیل کو نکیل ڈال سکے۔ مسلمان ملکوں پر یہ نازک ترین وقت ہے۔ آج ہم کو بزدلی، دین فروشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت داخلی اتحاد مسلمانوں کا سب سے اہم ہتھیار ہے جس سے دشمن کا مقابلہ بآسانی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اب اسرائیل سے ڈرنے اور خوف کھانے کی بجائے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے اسی زبان میں جواب دینا بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا آج کا یورپ انسانی حقوق کے بلند بانگ دعوے کر رہا ہے۔ لیکن ان کو فلسطینیوں اور کشمیر پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہیہیں ان کو نظر کیوں نہیں آ رہے۔ یورپ کبھی مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔اس لئے مسلمان حکمرانوں کو دنیا کیتقاضوں کو سمجھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنس میں ترقی کرنا ہوگی تاکہ کفر کا مقابلہ کیا جا سکی-

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں