آزاد ارکان کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، بلاول بھٹو زر داری

آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے، چیئر مین پیپلز پارٹی کی غیر رسمی گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2024 13:55

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد ارکان پر نظر ہے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی، جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں