اورکزئی،سیکورٹی فورسز اور پاک فوج نے انتخابات میں فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی،حاجی خیال زمان اورکزئی

جمعہ 27 جولائی 2018 19:26

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) سیکورٹی فورسز اور پاک فوج نے انتخابات میں فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی۔ملک کی موجودہ حالات سیکورٹی فورسز کے تعاون کے بدولت ممکن ہوئے ۔ مخالفین شکست تسلیم کریں۔ جمہوری انداز میں پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار این اے 33سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے حاجی خیال زمان اورکزئی نے پریس کلب ہنگو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات شفاف طریقے سے ہوئے ہیں اور مخالفین کے بیانات اور الزامات بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو انتخابات ہوئے ہیں ان میں پاک فوج نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ پی ٹی آئی سیکورٹی فورسز اور پاک افواج کو الیکشن کے موقع پر بہترین فرائض کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکست کو تسلیم کریں اور جمہوری نظام کو چلنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اور عوامی محرومیوں کو دور کریں گے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں