اورکزئی، این اے 47عام انتخابات میں ہارنیوالے امیدواروں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ، دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

پیر 30 جولائی 2018 18:13

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ این اے 47عام انتخابات میں ہارنے والے امیدواروں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ۔حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25جولائی عام انتخابات میں حلقہ این ای47اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جواد حسین کامیاب ہو گیا تھا جس کے بعد ہارنے والے امیدواروں سینیٹر اورنگزیب اورکزئی ،عبدالشاہد اورکزئی ،حاجی قاسم گل ،عصام الدین ،راج محمد ،رفیع اللہ ،مولانا ظابت گل ،قدیم خان ،غزن جمال،شہید خان اورکزئی و دیگر نے گزشتہ روز اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے امیدواروں اور ان کے حامیوں کا ایک احتجاجی گرینڈ جرگہ ہوا ۔

جس میں انہوں نے اورکزئی حلقہ این ای47میں عام انتخابات اور انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حلقے میں انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این ای47میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے اورہم ایسے سلیکشن انتخابات کو نہیں مانتے ۔جرگے میں کہا گیا کہ ہم ان انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں