شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا، لڑکی کی حالت تشویشناک

سفاک نوجوان لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک کر فرار، چہرہ بری طرح جھلسنے پر لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 7 ستمبر 2021 20:20

شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا، لڑکی کی حالت تشویشناک
پاک پتن(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 7ستمبر 2021) نوجوان لڑکی کا شادی سے انکار کرنا جرم بن گیا، سفاک نوجوان لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک کر فرار، چہرہ بری طرح جھلسنے پر لڑکی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں شادی سے انکار کرنے پر سفاک ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکپتن کے تھانہ چکبیدی کے علاقے نانک پور میں سفاک ملزم نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا، چہرہ بری طرح جھلسنے پر لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فضل عباس لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک کر فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لطیف نامی شخص کی بیٹی سے ملزم فضل عباس شادی کرنا چاہتا تھا انکار کرنے پر ملزم نے گھر میں گھس کر لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینکا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم سفاک ملزم کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جبپسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرالیوں سے صلح میں رکاوٹ بننے والی سالی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

تیزاب کی وجہ سے جھلس جانے والی لڑکی کی چند دنوں میں شادی طے تھی۔پولیس کے مطابق سینسرہ گورائیہ کے علاقے میں ملزم عرفان نے متاثرہ لڑکی کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی ۔شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں تعلقات ختم ہوگئے تھے تاہم ملزم سسرالیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی صلح میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی جس پر ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے چہرے اور بازوؤں پر معمولی زخم آئے ہیں، اگلے ماہ لڑکی کی شادی بھی طے ہے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں