مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں
پسنی کی مسجد کے امام نے بھی چاند دیکھا، گوادر، چمن، لورالائی، اور تھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں،مختلف حصوں میں 7 بج کر 45 منٹ پر چاند دیکھا گیا۔ پسنی سے سینیٹر کہدہ بابر بلوچ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 مئی 2020 21:29
(جاری ہے)
پسنی سے لے جیونی تک 50 افراد نے چاند دیکھنے کی گواہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مفتی منیب اور زونل کمیٹیوں کو شہادتیں دینا چاہتے ہیں۔
لیکن ہمارا رابطہ ہی نہیں ہو رہا ہے۔ واضح رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، زونل کمیٹی ممبران، بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہوئے جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ ملک بھر میں ڈویژنل اور زونل رویت کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند کی شہادت نہیں ملی۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کو بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جس کے باعث ملک بھر میں عید الفطر پیر25 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ لیکن حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہوگا جو پرسوں عید منائے گا، اگر چاند صرف آنکھ سے دیکھنا ہے تو پھر تو ہرعلاقے کی اپنی عید ہوگی، بنگلادیش میں بھی کل عید ہوگی ۔ سعودی عرب سے لے کر ترکی اور ملائیشیا ایران نے کلینڈر پر فیصلہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں کل عید ہے پاکستان واحد ملک ہوگا جو پرسوں عید منائے گا۔ اگر صرف آنکھ سے دیکھنا ہے تو پھر تو ہرجگہ کی اپنی عید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا اصول ہے کہ ہم قومی ریاست کو اہمیت دیتے ہیں سرحد مقدس ہے۔ خطے میں مطلع پر اتفاق ہے یا نہیں یہ فیصلہ کرنا علماء کا کام ہے۔ رویت ہلال کمیٹی قرارداد کے ذریعے بنی۔ چاند کی رویت کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔ ہم پاکستان کی سرحد تک محدود ہیں۔ ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، قانون کی پاسداری اہم ہے۔ پاکستان میں 1976 کے بعد سے جو پالیسیاں اپنائی گئیں مذہبی لحاظ سے بہت تقسیم آئی۔ سعودی عرب اور ایران نے کم عمری کی شادی پر پابندی لگائی ہم اب تک نہ لگا سکے۔ فواد چودھری نے کہا کہ بھارت میں اگر کل عید نہیں ہے تو وہاں تو مسلمان حکومت نہیں باقی اسلامی ممالک میں کل عید ہے۔ لیکن بنگلا دیش میں بھی کل عید کا اعلان کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
]پسنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
بلوچستان میں سب سے زیادہ 70 ملی میٹر بارش پسنی میں ریکارڈ
بلوچستان ،سب سے زیادہ 70 ملی میٹر بارش پسنی میں ریکارڈ کی گئی
یوم جنگلات کے دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت بارے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے،ڈپٹی کنزرویٹر ..
جنگلات کا دن منانے کا مقصد جنگلات کی اہمیت کے بارے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے ، یار محمد دشتی
کئی ماہ گزرنے کے باوجود کلانچ کے مختلف علاقوں کو واٹر بوذر اور ٹریکٹروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے والے ..
پسنی میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد
ً پسنی میں بارش نے اپنا رنگ جمادیا،بارش کا پانی دکانوں اور رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا
ًپسنی گوادر اور میانوالی ائیر بیس پر دہشت گر د حملوں سے متعلق حقائق اور انکشافات
پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 14 جوان شہید
سبی، طاقت کے نشے میں مبتلا دوکاندار کا بلدیہ پسنی کے غریب خاکروبپر تشدد،ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال
سندھ کے ٹرالر پسنی کے سمندر پہنچ گئے
پسنی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی