ٓپی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا،سینیٹرمشتاق احمدخان

غ*وفاقی کابینہ میں50فیصد سے زائد وزراء کرپشن میں ملوث ہونے سمیت پرانے چہرے ہیں ی*حکومت فاٹا الیکشن سے فرار ہونا چاہتی ہے لیکن فرار نہیں ہونے دیں گے ،کنونشن سے خطاب

اتوار 16 جون 2019 19:25

ھ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی نا اہل اور نالائق حکومت نے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر منتقل اور ملک کو آئی ایم ایف کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے وفاقی کابینہ میں50فیصد سے زائد وزراء کرپشن میں ملوث ہونے سمیت پرانے چہرے ہیں ۔حکومت فاٹا الیکشن سے فرار ہونا چاہتی ہے لیکن انھیں فرار نہیں ہونے دیں گے جماعت اسلامی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف یکساں اور سب کے خلاف کاروائی اور جسٹس فائز عیسیٰ کے صدارتی ریفرنس کے خلاف وکلاء تحریک کے ساتھ ہے کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے تڑون شادی ہال زوال بابا میں جماعت اسلامی ضلع دیر لوئیر کے زیر اہتمام منعقدہ لیڈر شپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی بختیار معانی صوبائی نائب آمیر و صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری دیر بالا کے امیر حنیف اللہ ایڈووکیٹ سابق ایم این ایز صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،صاحبزادہ طارق اللہ سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات صہیب کاکا خیل سابق ایم پی اے حاجی سعید گل اور جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد زمان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اپر دیر و لوئیر دیر کے ڈسٹر کٹ ناظمین ،تحصیل ناظمین ،بلدیاتی نمائندے سمیت جے آئی یوتھ اسلامی جمعیت طلباء جمعیت طلباء عر بیہ اور وویلج کونسلز امراء اور ذمہ دار موجود تھے ،صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت گذشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے کیونکہ موجودہ حکومت میں پچاس فیصد سے زائد وزراء کا تعلق پر ویز مشرف ،پی پی پی ،ق لیگ اور نواز شریف حکومت سے ہے اور اکثریت وزراء کرپشن میں ملوث ہیں اس حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں کیونکہ نااہل اور نالائق وزیر اعظم عمران خان نے ریاست کی چابیاں عملی طورپر آئی ایم ایف کے حوالہ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد خان نے کہاکہ ملک کو اس وقت امریکہ اور بھارت سے خطرہ نہیں سب سے بڑا خطرہ ملک میں اندرونی کرپشن کا ہے اور عوام پر چور اور لیٹرے مسلط ہیں انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تیرا چور مردہ باد اور میر اچور زندہ باد کے بیاینہ سے عوام واقف ہوگئے ہیں پی ٹی ائی حکومت نے دس ماہ میں چھ ارب کا قرضہ لیکر غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد کر ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ مدینہ ریاست کے دعوی داروں نے سات ارب سے زائد میں سے تین ہزار پانچ سو پچاس ارب خسارہ کا وفاقی بجٹ پیش کیا جوکہ تاریخ کا بدترین اور غلامانہ بجٹ ہے بے روزگاری کے خاتمے کے دعویٰ داروں نے سرکاری ملازمین کی ریٹائر منٹ میں تین سال کا اضافہ کرکے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کر دئے جو کہ ظلم اور زیادتی ہے مشتاق احمد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے قومی ادارے تباہ کرکے انھیں مقروض کر دیا ہے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ حکومت فاٹا الیکشن سے فرار لی راہ اختیار کرنے چاہتی ہے اور الیکشن کو مزید طول دینا چاہتی ہے لیکن جماعت اسلامی انھیں بھاگنے نہیں دے گی۔

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے خلاف فرنٹ لائن کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے لاہور سے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں احتجاج کا آغاز کر دیا ہے اور کارکن حکومت کے خلاف 1993ء والے دھرنے کودہرانے کیلئے مکمل تیار ہے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سیلیکٹڈڈ حکومت ہے اور ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا ہے اور عوام بھی اس فراڈ الیکشن کے نتیجے میںحکومت تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ کا آغاز کردیا ہے۔ مہنگائی کے خلاف سڑکوں، عدالتوں ، میڈیا اور پارلیمنٹ کے فلور پر آواز اٹھائیں گے۔ جماعت اسلامی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، ہم عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے کے لئے نہیں چھوڑیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں