ا*چھ ججز نے جو مطالبہ کیا ہے ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں،شاندانہ گلزار

25 مارچ کو اسلام اباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے۔ اس خط کے ساتھ دو خطوط بھی ارسال کئے،رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) چھ ججز نے جو مطالبہ کیا ہے ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں ججز نے جو الزامات لگائے ہیں یہ بہت سنگین ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر بھی کچھ مخصوص جماعتوں کی جانب سے تنقید ہوئی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ، گلزار، عائشہ بانو, ارباب شیر علی نے پریس کانفرنسس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25 مارچ کو اسلام اباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے۔

اس خط کے ساتھ دو خطوط بھی ارسال کئے جو انھوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ دیاہے اس میں بھی بہت کچھ واضح ہے۔ہائیکورٹ نے کچھ عرصہ میں جو فیصلے کئے وہ پبلک انٹرسٹ کے فیصلے تھے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر بھی کچھ مخصوص جماعتوں کی جانب سے تنقید ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چھ ججوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ جوڈیشری اس طرح کے حالات میں کیسے کام کرے گا۔ پورے پاکستان سے ججز کی کنونشن کا جو مطالبہ ججز نیکیا ہے ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم نے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کے لئے انکوائری کریں۔ اگر اس کو دبایا گیا تو یہ اداروں کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ہمیں سوچنا ہوگا, ملک کے اداروں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگ بے روزگار ہے لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہے۔اور ہمارے بڑوں کی ترجیحات کیا ہے اس کو دیکھیں۔ آج ججز جو بات کررہے یہ عدلیہ کی خودمختاری اور آزادی کی طرف پہلا قدم ہے۔ سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف جو پروپیگنڈا ہورہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔آج عدلیہ کہہ رہی ہے کہ ہم محفوظ نہیں ہے۔اب ججز کے بیڈ روم میں کیمرے لگا رہے ہیں, یہ کیا پیغام دے رہے ہیں۔

اخلاقیات کی پستی کا یہ آخری حد ہے۔ یہ ججز سے کیا چاہتے تھے کہ ان کے بیڈ روم میں کیمرے لگائے۔ یہ صرف بیرونی غلامی کے لئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ اگر اس طرح بے حرمتی ہوتی رہی تو یہ قوم کہا جائے گی۔ پی ڈی ایم حکومت سے معیشت نہیں سنبھال رہی۔ سپریم کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں ہمارے خلاف فیصلہ دیا, الیکشن کمیشن نے جو کیا وہ سب کے سامنے یے۔

ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں, ججز نے آج آواز اٹھائی ہے۔ شا۔ ہم تو کب سے آواز اٹھائے رہے ہیں, اب ججز نے بھی آواز اٹھائے۔۔ عمران خان سے آج ملاقات ہوئی ہے انھوں نے کہا ہے کہ ہم ملک کو مستحکم کرنیکے لئے کام کرے گے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس کا قبلہ ابھی بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا۔کچھ وقت لگے گا ان کا قبلہ ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ اپنے نمائندوں کو نیچے دکھاتا ہے اور سرکاری افسر کو اوپر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔کچھ دنوں کے بعد سب ٹھیک ہوجائے گا تبدیلی نظر آئے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں