پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن انتخاب، شمس الہادی صدر ، شاہ فیصل خان جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے انتخابی دنگل میں اے این پی کے شمس الہادی صدر جبکہ پیپلزپارٹی کے شاہ فیصل خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابات میں اے این پی کے ملگری وکیلان ،جماعت اسلامی کے اسلامک لائرز موومنٹ اور تحریک انصاف کے انصاف لائرز فورم کے سہ فریقی اتحاد جبکہ مسلم لیگ ن کے مسلم لائرز فورم، پیپلزپارٹی کے پیپلزلائرز فورم ، پروفیشنل لائرز فورم ، یونائٹیڈ لائرز فورم، جے یوآئی، پختونخوا میپ اور قومی وطن پارٹی پرمشتمل سات فریقہ اتحاد کے مابین مقابلہ ہوا۔

انتخابی نتائج کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والے سہ فریقی اتحاد کے امیدوار شمس الہادی ایڈووکیٹ نے 511 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سعید خان ایڈووکیٹ کو 349 ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

اسی پینل کے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ضیاء الرحمان شمس ایڈووکیٹ نے 515 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ مخالف امیدوار عمرفاروق بابا ایڈووکیٹ کو 332 ووٹ ملے۔

اسی پینل کے اے این پی سے تعلق رکھنے والے سید محمد درانی ایڈووکیٹ نے 524ووٹ لیکر لائبریرین سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل امیدوار اجمل ضیاء خان کو 324 ووٹ ملے۔ سات فریقی اتحاد کے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار شاہ فیصل خان نی445 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ مدمقابل امیدوار سید عبد الحق کو404 ووٹ ملے۔اسی پینل کے جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے سردار ذوالفقار ایڈووکیٹ نے 466 ووٹ لیکر نائب صدر چن لئے گئے جبکہ مخالف امیدوار سردار حسین ایڈووکیٹ نے 394ووٹ حاصل کئے۔

سوات سے ایگزیکٹیو ممبر کی نشست پر ندیم خان ایڈووکیٹ،شانگلہ کی نشست پرعبدالبرخان ایڈووکیٹ،بونیر کی نشست پر امین خان ایڈووکیٹ ،دیر اپر کی نشست پر سلیمان خان ایڈووکیٹ ،دیرلوئرکی نشست پرحضرت منیرکمال ایڈووکیٹ ،چترال اپر کی نشست پر سید احمد ایڈووکیٹ ،چترال لوئر کی نشست پراکرام حسین ایڈووکیٹ ،باجوڑ کی نشست پرحیاخان ایڈووکیٹ اور ملاکنڈ کی نشست پرمحسن نیاز ایڈووکیٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں