پنڈی گھیب:شہر میں تجاوزات مافیا کا قبضہ ، سکول چھٹی کے اوقات میں بچوں ، بچیوں اور شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا

میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ، ڈپٹی کمشنر اٹک سے نوٹس کا مطالبہ

جمعہ 19 فروری 2021 18:30

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2021ء) پنڈی گھیب شہر میں تجاوزات مافیا کا قبضہ ، سکول چھٹی کے اوقات میں بچوں ، بچیوں اور شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ، ڈپٹی کمشنر اٹک سے نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب میں گورنمنٹ گرلز کالج ، ڈاکخانہ روڈ ، کمیٹی چوک ، گورنمنٹ پرائمری سکول ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، مسجد مائی مصائب بانو چوک اور شہر کے دیگر جگہوں پر ریڑی بانو اور دکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے جس وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹریفک کی روانی میں بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنرپنڈی گھیب حیدر عباس کے علم میں ہونے کے باوجود تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کے افسران ان بااثر ریڑھی بانو کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے تو ان کا تبادلہ کیا جائے۔ پنڈی گھیب کے عوامی ، سماجی اور کاروباری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور، وفاقی محتسب اعلی اسلام آباد ، صوبائی محتسب اعلی لاہور اور کمشنر راولپنڈی سے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں