سردار سلیم حیدر کی پنڈی گھیب میں دبنگ انٹری متعدد افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

منتخب ہو کر علاقے کی محرومیاں ختم کریں گے انشااللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا ا، پی پی رہنما

جمعرات 21 اپریل 2022 22:37

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویڑن کے صدر سردار سلیم حیدر خان کی پنڈی گھیب میں دبنگ انٹری لوگوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب میں شیخ برادری کے شیخ محمد اسلم، شیخ اسد، شیخ عرفان ،شیخ عدنان، شیخ وحید احمد، شیخ سعید، اد اسد، معین شیخ عمیر فاروق و دیگر برادری نے پیپلز پارٹی میں شمولت کا اعلان کر دیا اس موقع پر سردار سلیم حیدر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہو کر علاقے کی محرومیاں ختم کریں گے انشااللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز ہی پنڈی گھیب سے کیا ماضی میں 2008 کے الیکشن میں وہ پنڈی گھیب سے شناخت کی بدولت ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر رہے انہوں نے کہا کہ انکی سیاست کا مشن ہی غریب عوام کی خدمت ہے انشااللہ اب موقع ملا تو پنڈی گھیب جنڈ کی عوام کی خدمت کر کے دکھائیں گی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں