ٓ عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، ہماری جدوجہد کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے، ذلفی بخاری

اتوار 11 دسمبر 2022 19:15

J پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 50سید ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں تبدیل کرنے کے لئے ترقیاتی پیکج دے رہے ہیںعلاقہ کی پسماندگی ختم کرنا اولین ترجیحات میںشامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید ذلفی بخاری نے پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ یونین کونسل غریب وال ڈھوک تریال پڑی میں سردار غلام عباس،سردار عمر حیات خان،سردار احمد مجتبی،سردار افضل عباس،سردار غلام مرتضی, اپنی پوری برادری کے ساتھ شامل ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سجاد قاضی سرویا ، حاجی ریاض ، شاہد لطیف اخلاص کے علاوہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 50اٹک میںمزید 3سڑکوں کی تعمیر کے لئی51کروڑ روپے سے زائد ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں۔ ان میں باباجی علیم روڈ تا زیارت سٹاپ سروایا یوسی چکی تحصیل پنڈی گھیب لمبائی اڑھائی کلو میٹر لاگت6کروڑ روپے، نلہڈ میرا شریف روڈ لاگت تقریبا 29کروڑ روپے،ڈھوک تاجل تا نلہڈ گائوں لمبائی سات کلو میٹر لاگت 16کروڑ روپے کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈی گھیب میں ترقیاتی کاموں سے علاقہ کی پسماندگی ختم ہو گی انشااللہ آنے والے دنوں میں حلقہ کی عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام تیرہ اتحادی جماعتوں کے خلاف عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں