پیرمحل ،تحریک انصاف نے عظیم کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے، میاں اختر حسین ایڈوکیٹ

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:55

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) تحریک انصاف نے عظیم کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے ملک کو غیر معمولی تبدیلی کیساتھ غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک قوم کے وسیع ترمفاد میں تحریک انصاف کی حکومت سے تعاون کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار میاں اختر حسین ایڈوکیٹ صوبائی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے پہلے غیر سرکاری خطاب پر اور تحریک انصاف کی کامیابی پر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ عوام کی توقعات بہت بڑھی ہوئی ہیں تمام شعبوں کے ماہرین کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور تحریک کے وعدے پورے کر نے کے لئے تیزی سے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے طول و عرض میں عوام میں جس طرح شعور بیدار کیا اورمیڈیا نے ان کے پیغام کو گھرگھر کر پھیلا کر جس طر ح رائے عامہ ہموار کی وہ صحافت کی قربانی کی ایک نئی مثال ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے کارکنوں کی بے قدری فوج اور عدلیہ سے بے جواز محاذ آرائی بھارت نوازی کرپشن کی بے پناہی دولت کی سیاست تکبر کی بادشاہت عوام کو روزگار کی فراہمی کی وعدہ خلافی کے نتیجے میں اس انجام تک پہنچی ہے اسے اور دوسری سیاسی جماعتوں کو اس صورت حال سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور اپنے عوامی رویوں پر نظر ثانی کرنی چا ہئے انہوںنے کہا ن لیگ کامعاشی ایجنڈاقومی اداروں، ناداروں اورمزدوروں کے گلے کاپھندابن گیاتھا پاکستان میںجمہوریت کے نام پرشہنشائیت کادوردورہ تھا میاں نوازشریف اور ان کے خاندا ن نے چند سالوں میں اپنے اثاثہ جات میں ناقابل یقین حدتک اضافہ کرلیا اگر نوازحکومت مدت کرتی تو پاکستان کی سالمیت کو سخت خطرات لاحق ہوجاتے کیونکہ ازلی دشمن بھارت اور ان جاسوسوں کا نیٹ ورک کا کاروبار نواز شریف کی شوگر ملزوں سے رہا انہوں نے کہا کہ عمران خان بہتر حکومتی عملداری کے لئے پلان دے چکے ہیںجس پر سیاسی جماعتوں کووسیع ترقومی مفاد میں تعاون کرنا چاہے انتخابی مہم کو کامیاب کرنے پر کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اسی جوش و خروش سے عمران خان کی حمایت جاری رکھیں

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں