نوشکی ،نامعلو م مسلح افراد کی جانب سے قتل کئے گئے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلو م مسلح افراد کی جانب سے قتل کئے گئے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کی پولیس لائنز کوئٹہ میں نوشکی میں قتل کئے گئے 9افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی میر لیاقت لہڑی، میر ضیاء اللہ لانگو، میرعبید اللہ گورگیج، صمد گورگیج، ولی نورزئی ، آئی جی ایف سی بلوچستان چوہدری امیر اجمل ، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگر، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق، سابق ترجما ن وزیراعلیٰ بابر یوسفزئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے میتوں کو کندھا دیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور میتوں کو آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں