ورکرز کنونشن پر پابندی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، عالم خان کاکڑ

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا منگل 19 دسمبر 2023 17:48

ورکرز کنونشن پر پابندی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، عالم خان کاکڑ
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 دسمبر 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پروگراموں میں خلل ڈالنے اور ورکرز کنونشن پر پابندی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ،کامیاب کنونشنز پہ پارٹی کے تمام ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے مناسب مواقع فراہم کرے اگرا نتظامیہ نے اپنارویہ تبدیل نہیں کیاتو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کرنے پرمجبور ہوگی۔

عالم کاکڑنے کہاکہ ژوب پشین ہرنائ اوردیگر علاقوں میں ہونے والے ورکرز کنونش میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی گئیں مگر سب رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام نے ورکرزکنونشن میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کامیاب کنونشن کے انعقادسے بوکھلاکر انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے پارٹی کے رہنماوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرزکنونشن پر پابندی آئین شکنی کے مترادف ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کریگی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز جو کہ انتخابات میں ڈی آر اوز کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں انکی جانب سے پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پابندی اور کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کا اندراج شرمناک ہے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن اسکا نوٹس لے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاداور تمام سیاسی جماعتوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں پہ غیر قانونی پابندیوں سے الیکشن متناذعہ ہوجاۂیں گے جس سے ملک میں نفرت و افراتفری میں اضافہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن تمام ڈی آر اوز سے قانون کے مطابق الیکشن رولز پہ عملدرآمد کو یقینی بناۓ ورنہ اس متعصبانہ رویہ کے کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں